Ticker

6/recent/ticker-posts

Reehaniat. Aqwal e zareen Urdu Achi bateen

Urdu Tahreer

1. جس طرح تم لوگوں کے سامنے جانے سے پہلے اپنے کپڑے کو ٹٹولتے ہو اُسی طرح  اپنے الفاظ کو لوگوں تک پہنچانے سے پہلے ٹٹول لو کیونکہ جس طرح کپڑے تمہارے اخلاق اور ذوق کا پتہ دیتے ہیں اسی طرح تمہارے اچھے یا بُرے ہونے کی پہچان تمہارے ادا کیے الفاظ کے ذریعہ ہوتی ہے....
2. زندگی ان کی بھی گزر جاتی ہے جو ہنس کے گزارتے ہیں اور ان کی بھی جو روتے دھوتے گزارتے ہیں۔ بات تمہارے ہنسنے یا رونے کی نہیں ہے اصل بات یہ ہے کہ کہیں کوئی تمہاری وجہ سے رونے پہ مجبور نہیں ہو، کسی دوسرے کی آنکھ میں نمی کا سبب اپنی ذات کو کبھی مت بننے دو۔ زندگی بہت آسان رہے گی...
3. کیا تم نے صرف اپنے لئے جینا ہے..؟ ‏ضرور جیو ‏کیونکہ یہ تمہارا بنیادی اور اصولی حق ہے لیکن پھر تم کو اشرف المخلوقات کا خطاب واپس کرنا پڑے گا....
4. اس سوچ اور انتظار میں کہ دوسرا بھی تو اچّھا ہو، میں ہی ہمیشہ  اچھا کیوں  بنو، تم دوسروں کے اچھے ہونے کے انتظار میں اچّھا وقت اور اچھائی کا موقع  دونوں کھو دیتے ہو...
5. تنقیــــد کرنے والوں کو مطمئیــــن کرنے کیلئے اگر تم پانی پہ چل کر بھی دکھــــاؤ گے تب بھی وہ یہی کہیــــں گے کہ تیرنا نہیــں آتا اسلئے چل رہا ہے لہذا کسی بھی تنقیــــد کو اپنے اوپر ســوار مت کرو بس اپنی نگاہیں اور ذہــن اپنی منزل کی طرف رکھو...
6. زِنــــــــــدگی کی سچائی کو سمجھنا بہت مشکل نہیں ہے، تم نے کرنا بس یہ ہے کہ جِس ترازو پر تم دوسروں کو تَولتے ہو، اُس ترازو پر کبھی خُود بیٹھ کر دیکھو...
جس بات سے تم کو تکلیف ہوتی ہے، دوسرے کو بھی ایسے ہی ہوتی ہے، جو بات تم کو خوش کرتی ہے اگلے کی خوشی بھی ایسی ہی ہوتی ہے، زندگی میں سکون اور خوشیاں صرف عبادات سے نہیں معاملات کو سنوارنے سے آتی ہیں.....
7. کبھی کبھی تمہارے راستے میں آیا کوئی ٹوٹا ہوا پل بُرا نہیں ہوتا وہ تم کو ایسی جگہ جانے سے روکتا ہے جہاں تم کو نہیں جانا چاہیئے، زندگی کے سفر میں ہر رکاوٹ کا کوئی نا کوئی مقصد ہوتا ہے بس تمہیں اُس رکاوٹ سے سبق سیکھنا چاہئیے....
8. ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﺎﺹ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺍﻟﮓ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ہے، ﮐﭽﮫ ﺍﺱ ﻣﻘﺎﻡ ﺗﮏ ﭼﻞ ﮐﺮ ﺧﻮﺩ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﮐﭽﮫ ﮐﻮ ﮐﮭﯿﻨﭻ ﮐﺮ ﻻﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ....
9.  ہماری کچھ نیکیاں بھی ہلکے، ٹھنڈے اور میٹھے سے گلابی رنگ کی ہوتی ہیں جو کسی کو بتائی نہیں جاتی بس وہ چہروں پر نور بن کر ٹھہر جاتی ہیں رب کی رحمت کا نور....
10. اللّه سے محبت واحد ایسی تجارت ہے جس کا خسارہ بھی نفع دیتا ہے، جس کا نقصان بھی سنوار دیتا ہے، جس میں کمی بھی پورا کر دیتی ہے، جس میں قلت بھی کثرت بن جاتی ہے، جس میں گراوٹ بھی بلند کر دیتی ہے، جس میں کھوٹے سکے بھی دینار بن جاتے ہیں، جس میں تاجر آپ بکتا ہے اور انمول ہو جاتا ہے...
11. یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ اُس رب نے تمہارے زخموں میں بیج بوئے ہوں جن سے صحیح وقت آنے پر گلاب نکلیں، بس تم صبر کرو اور اُس کی رحمت سے بد گمان نہ ہونا....
12. تم اُس معاشرے میں جی رہے ہو جہاں چوری یا ڈاکے کے ذریعے دوسرے کا گھر اجاڑنے کو تو جرم سمجھا جاتا ہے لیکن جھوٹ بول کر، غیبت یا چغلی وغیرہ کر کے کسی کا گھر اجاڑنے کو جرم نہیں سمجھا جاتا نہ ہی اسکی کوئی سزا ملتی ہے....
13. انسان کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ سب سے پہلے انسان کے آگے روتا ہے....
14. بھــروسہ صرف ایک وہــم ہوتا ہے جو صرف رُســوا کرواتا ہے اور انسان کسی گارنٹی کے ساتھ تمہاری زندگی میــــں نہیـــــــــں آیا کرتے......!
15. ہم ‏لوگ بھی کتنے عـجـیب ہوتے ہیں غـــلط ثابت ہونے پر معــافی نہیں مانگتے بلکہ تـــعلق ہی توڑ لیتے ہیں....
16. جسے تم درکار ہو گے وہ تمہیں خود رفو کر لے گا اور محبت کا پیوند لگا کر زیب تن کر لے گا، پھینکنے والے اور ہوتے ہیں، اوڑھنے والے اور، ان کا آپس میں موازنہ نہ کرو اور خود کو بھی کمتر نہ سمجھو کیونکہ لباس کی اہمیت وہی جانتا ہے جسے تن ڈھانپنے کی عادت ہو....
17. وہ راستہ جو تم کو اپنی پسند کے ہدف کیطرف لیکر جاتا ہے وہ پہلے تمہیں لیکر تمہاری ناپسندیدہ جگہوں سے گزرے گا......
18. غلط فہمی تب جنم لیتی ہے جب اندازہ  لگا کر جلد فیصلہ کر لیا جاتا ہے جبکہ کسی کو جانتے اور پرکھنے میں تمام عمر گزر جاتی ہے اور انسان تو خود کو تمام عمر سمجھ نہیں پاتا تو پھر دوسروں کو پرکھنے کا پیمانہ اتنا تلخ اور جلد بازی پر مبنی کیوں رکھتا ہے..؟ لوگوں کو عقل اور صبر کی آنکھ سے دیکھو گے تو حقیقت کا آئینہ خود ہی روشن ہوجائے گا....
19. کیا فرق پڑتا ہے کہ تمہارے پاس کتنا حُسن کتنی دولت ، کتنے لاکھ ، کتنے کروڑ ، کتنے گھر ، کتنی گاڑیاں ہیں ، کھانی تو بس دو روٹیاں یں نا ، گزارنی تو بس ایک زندگی ہے نا، فرق تو صرف یہ پڑتا ہے کہ تم نے کتنـے پل خوشـی کے گزارے اور کتنے لوگ تمہـاری وجہ سے خُوش و خرّم اور مُطمئن ہو سکـے.....
20. جس کے پاس جو ہوتا ہے اس نے وہی تقسیم کرنا ہوتا ہے اس لئے لوگوں کے رویوں کا کبھی شکوہ نہیں کرنا چاہئیے، ضروری نہیں سب کی جھولیاں پیار ، خلوص ، اپنائیت اور بے غرضی جیسے موتیوں سے بھری ہوئی ہوں، جہاں جو ملے سمجھ لو وہاں دینے والے کے پاس دینے کے لئے اپنی ظرف کے مطابق اس سے بہتر اور کچھ نہیں تھا.....

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے